معاصر ہندوستانی اردو ناول: مذاکرہ و خواندگی

LUMS

to

معزز احباب و عزیز طلبا!

ادبی نقطہٴ نظر سے اکیسویں صدی کو ناول  کی صدی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ پوری دنیا اور خصوصاً برصغیر میں ناول ایک مقبول ادبی صنف بن چکا ہے۔اگرچہ  گزشتہ بائیس برسوں میں سرحد کے دونوں اطراف سیکڑوں ناول لکھے گئے، جن میں درجن بھر نہایت عمدہ بھی گردانے جاسکتے ہیں،  تاہم پاکستانی اور ہندوستانی اردو ناول اپنے موضوع و اسلوب کے اعتبار سے قدرےمختلف ہیں۔اس سلسلے میں گرمانی مرکز زبان و ادب ،لمز ایک پروگرام معاصر ہندوستانی اردو ناول: مذاکرہ و خواندگی منعقد کررہا ہے۔  اس نشست میں ہندوستان کے دو ممتاز نقاد  ڈاکٹر شافع قدوائی (علی گڑھ،انڈیا) اور ڈاکٹر سرور الہدیٰ (دہلی، انڈیا) اِن امتیازات پر تبا دلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ عبدالصمد اپنے ناول دوگززمین  کا ایک باب بھی پڑھ کر سنائیں گے۔

تفصیل حسبِ ذیل ہے:

صدارت: پروفیسر ڈاکٹر شافع قدوائی (علی گڑھ، انڈیا)

مہمان خصوصی: پروفیسر ڈاکٹر سرورالہدیٰ (دہلی،انڈیا)

مہمان اعزاز: عبدالصمد (پٹنہ، انڈیا)

(نوٹ: ہندوستانی مصنفین آن لائن زوم سے شرکت کریں گے)

میزبان: ڈاکٹر ناصر عباس نیّر

 

30 ستمبر 2022ء بروز جمعہ شام 4 بجے تا 6 بجے

8-A اکڈیمک بلاک، مشتاق احمد گورمانی سکول ، لمز

 

مخلص

ٹیم گرمانی مرکز زبان و ادب ،لمز

Add to Calendar 2022-09-30 16:00:00 2022-09-30 18:00:00 معاصر ہندوستانی اردو ناول: مذاکرہ و خواندگی معزز احباب و عزیز طلبا! ادبی نقطہٴ نظر سے اکیسویں صدی کو ناول  کی صدی کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ پوری دنیا اور خصوصاً برصغیر میں ناول ایک مقبول ادبی صنف بن چکا ہے۔اگرچہ  گزشتہ بائیس برسوں میں سرحد کے دونوں اطراف سیکڑوں ناول لکھے گئے، جن میں درجن بھر نہایت عمدہ بھی گردانے جاسکتے ہیں،  تاہم پاکستانی اور ہندوستانی اردو ناول اپنے موضوع و اسلوب کے اعتبار سے قدرےمختلف ہیں۔اس سلسلے میں گرمانی مرکز زبان و ادب ،لمز ایک پروگرام معاصر ہندوستانی اردو ناول: مذاکرہ و خواندگی منعقد کررہا ہے۔  اس نشست میں ہندوستان کے دو ممتاز نقاد  ڈاکٹر شافع قدوائی (علی گڑھ،انڈیا) اور ڈاکٹر سرور الہدیٰ (دہلی، انڈیا) اِن امتیازات پر تبا دلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ عبدالصمد اپنے ناول دوگززمین  کا ایک باب بھی پڑھ کر سنائیں گے۔ تفصیل حسبِ ذیل ہے: صدارت: پروفیسر ڈاکٹر شافع قدوائی (علی گڑھ، انڈیا) مہمان خصوصی: پروفیسر ڈاکٹر سرورالہدیٰ (دہلی،انڈیا) مہمان اعزاز: عبدالصمد (پٹنہ، انڈیا) (نوٹ: ہندوستانی مصنفین آن لائن زوم سے شرکت کریں گے) میزبان: ڈاکٹر ناصر عباس نیّر   30 ستمبر 2022ء بروز جمعہ شام 4 بجے تا 6 بجے 8-A اکڈیمک بلاک، مشتاق احمد گورمانی سکول ، لمز   مخلص ٹیم گرمانی مرکز زبان و ادب ،لمز LUMS Drupal 8 adil.sarwar@lums.edu.pk Asia/Karachi public

Upcoming Events

Events Calendar