to
دانشنامہ جہانِ اسلام ،ایران کا مشہور انسائیکلوپیڈیا ہے۔اس کی اہمیت اور اس میں پاکستان کی نمائندگی پرگرمانی مرکز زبان و ادب ،لمز ’’دانشنامہ جہانِ اسلام (ایرانی انسائیکلوپیڈیا)میں پاکستان کی نمائندگی‘‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کررہا ہے۔ جس میں ڈاکٹر وفا یزدان منش ( یونیورسٹی آف تہران)گفتگو کریں گی۔آپ سے اس میں شرکت کی استدعا ہے۔
ڈاکٹر وفا یزدان منش:
ڈاکٹر وفا یزدان منش اردو زبان و ادب کی ایرانی سکالر ہیں۔ انھوں نے ’’اردو غزلیات میں فارسی تلمیحات و تراکیب (لسانی و تحقیقی مطالعہ ) ‘‘ کے عنوان سے پنجاب یونیورسٹی لاہور سے، پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ پاکستانی اردو ادب،تاریخ ایران و پاکستان کی تاریخی و ثقافتی روابط پر ان کے تحقیقی مقالات ایران ، پاکستان اور ہندوستان کے کئی معتبر جرائد میں شائع ہوچکے ہیں۔وہ متعدد عالمی کانفرنسوں میں شرکت کر چکی ہیں۔شعبہ اردو یونیورسٹی آف تہران میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔دانشنامہ جہانِ اسلام ایران کا مشہور انسائیکلوپیڈیا ہے ، اس کے برصغیر سے متعلق تحقیقی شعبے میں اُردو زبان و ادب کی نگران ہیں۔
تفصیل حسبِ ذیل ہے:
مہمان: ڈاکٹر وفا یزدان منش (ایرانی سکالر، ادیب، ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف تہران۔ایران)
میزبان: ڈاکٹر ناصر عباس نیّر
9 نومبر 2022ء بروز بدھ شام 4 بجے تا 6 بجے
بمقام: آڈیٹوریمB-2، بزنس سکول ، لمز
مخلص
ٹیم گرمانی مرکز زبان و ادب ،لمز